14 مارچ 2014 - 20:30
آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی حمایت

بحرین میں قومی جمہوری پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی حمایت کررہے ہیں۔

ابنا: بحرین میں قومی جمہوری پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی حمایت کررہے ہیں۔ محمد جاسم الدرازی نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ سپر جزیرہ نامی فوج کو ملت بحرین کی تحریک کچلنے کی غرض سے بحرین میں تعینات کیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، بحرین میں اپنی فوجیں لگا کر آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ ادھر سعودی عرب کی انٹلجنس کے سابق چیف نے بحرین میں سعودی فوجیوں کی موجودگي کا یہ مضحکہ خيز جواز پیش کیا ہے کہ سعودی فوجیں، بحرین کی بنیادی تنصیبات کی حفاظت کے لئے ہیں اور عوام کی سرکوبی سے ان کا کوئي تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں میں تین برس کے عرصے میں ایک سو پچاس شہری جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں دیگر کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا گيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲